Saturday 17 September 2011

وہ لوگ اور تھے





 قیام پاکستان کے بعد مسلمانوں نے ہندوستان سے پاکستان حجرت کی
کہا جاتا ہے کہ  ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانوں کی یہ دوسری ہجرت   تھی جو اسلام کے نام پر ہوئی،

ایک عظیم ہجرت جسے ہم نے سیاست کی نظر کر دیا
جو چھوڑ آئے گھر اپنے
جو توڑ آئے شجر اپنے
جنکے سوگ سنجوگ اور تھے
سچ کہوں تو وہ لوگ اور تھے

دیکھو انکی آنکھوں میں چمک
چھالے پڑے پاؤں کی یہ دھنک
خوشی اور تھی ان کے روگ اور تھے
سچ کہ رہا ہوں وہ لوگ اور تھے

وہ لوگ اور تھے ۔ ۔ وہ لوگ اور تھے


پاکستان بن گیا
لٹنے والے لٹ گئے
مرنے والے مرگئے


قیامت سے پہلے قیامت کا منظر دیکھنے والے ابدی نیند سوگئے
اس کے بعد دور شروع ہوا
لٹیروں اور چوروں کا جو کرپشن کی دلدل میں سینے تک پھنسے ہوئے ہیں
کوئی بتاسکتا ہے کہ جس مقصد کے لیے پاکستان بنانے والوں نے قربانیاں دی وہ مقصد کتنے فیصد حاصل ہوا ؟ شاید ایک فیصد بھی نہیں ۔
اگر ان قربانیاں دینے والوں کو پتہ ہوتا کہ ان کے بعد صرف چور اس ملک پر راج کریں گے تو خدا کی قسم وہ کبھی پاکستان بنانے کا نہ سوچتے













No comments:

Post a Comment